منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ کی سابقہ حکومت کا ایک اور کارنامہ! پشاور میں عالمی طرز کا ائیرپورٹ بنا دیا لیکن پارکنگ نہ بنائی گئی

datetime 12  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ پشاور میں عالمی طرز کا ائیرپورٹ بنا دیا گیا لیکن پارکنگ نہ بنائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دورِحکومت میں باچا خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کیا گیا لیکن منصوبہ بنانے والے ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے لیے پارکنگ بنانا بھول گئے۔

جس کی وجہ سے مسافر اور ان کے ساتھ آنے والے رشتہ دار اور دوست احباب کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔دریں اثنا گزشتہ روز پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا جدید انٹرنیشنل ارائیول لاوٴنج مسافروں کیلئے کھول دیا گیا۔پشاورباچا خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کے ارائیول لاوٴنج کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور بین الاقوامی آمد کے لاوٴنج پر 2 بورڈنگ برجز بھی نصب کیے گئے ہیں جن سے مسافر جہازوں پر سوار ہو سکیں گے۔ انٹر نیشنل ارائیول لائونج میں بیرونِ ممالک سے آنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے دو خودکار زینے اور تین لفٹیں بھی نصب کی گئی ہیں۔سول ایوی ایشن ترجمان کا کہنا ہے کہ باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے اس بین الاقوامی آمدکے لاؤنج کو ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ، بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے امیگریشن کاوٴنٹرز کی تعدادمیں اضافہ ہو گیا ہے۔البتہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور مسافروں کو لے کر جانے والے رشتہ داروں کو ائیرپورٹ پرشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا ائیر پورٹ پر سہولتیں تو موجود ہیں لیکن گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں کیا جاسکا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…