اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

یہ 500ارب کہاں گئے؟جے آئی ٹی بنی تو پی ٹی آئی کے کئی لوگ اندر ہونگے،سینئر صحافی ندیم ملک کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ندیم ملک بھی پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں پر برس پڑے اورانکشاف کیا کہ دس ماہ کے اندر 500 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو شارٹ فال ہو چکا ہے ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پوری اقتصادی ٹیم صفر پر آوٹ ہو گئی۔

آٹھ سے دس ماہ کے اندر جو تحریک انصاف نے اپنے اہداف رکھے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لوٹ مار سے  پہنچنے والا نقصان  ہمارے آنے سے ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ ہمارے آنے سے ٹیکس آنا شروع ہو جائے گا ، بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی ،پاکستان میں نظام پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو گا تو اقتصادی ترقی شروع ہو جائے گی ، نئی نوکریاں آئیں ، کرپشن ختم ہوگی اور گورننس کے نظام میں بہتری آئی گی جس سے سسٹم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا ۔ندیم ملک کا کہناتھا کہ لیکن اگر میں دس ماہ کے اعداد و شمار سامنے رکھوں تو بہت سے لوگوں کی جو کہ بڑے اہم دفاتر اور ادارے ہیں ان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں کیونکہ موجودہ کارکردگی ڈراؤنے خواب کا منظر پیش کر رہی ہے ، دس ماہ کے اندر 500 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو کا شارٹ فال ہو چکا ہے وہ بھی نااہلی کے باعث ، اگر پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے کہ 500 ارب روپے کہاں گئے تو بہت سے لوگوں کو تحریک انصاف خود گاڑی بھیج کر انہیں اڈیالہ جیل پہنچائے گی کیونکہ یہ بہت بڑا نقصان ہے ۔ان کا کہناتھاکہ 150 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ برآمد کندگان کے روکے ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں جب 36 فیصد روپے کی قدر میں کمی کی گئی کہ برآمدات بڑھ جائیں ، جو قدر میں کمی فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی تھی اس کا بیڑا غرق کر دیا گیا ، 10 ماہ میں برآمدات میں 0.1 فیصد جبکہ مہنگائی 3 گنا بڑھ کر 8.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔واضح رہے کہ حکومتی سطح پربھی مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…