منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

مہمند ڈیم کی تعمیر کے بعد قوم کو سالانہ کتناپانی اورکتنی بجلی ملے گی؟ایسی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کہ ہر کوئی کہہ اُٹھے گا کہ یہ ڈیم پہلے کیوں نہ بنایا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) دریائے سوات پر تعمیر ہونے والے مہمند ڈیم کی تعمیر کے بعد قوم کو سالانہ 4ارب98کروڑ روپے کا پانی اور19ارب60کروڑ روپے کی بجلی ملے گی۔رپورٹ کے مطابق ڈیم کیلئے 81ہزار827ایکڑ زمین 2019ء میں واپڈا کو ٹرانسفر ہوئی،ڈیم کی تعمیر پر تقریباً375ارب روپے خرچ کا تخمینہ ہے اور یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا۔واپڈا کے اعدادوشمار کے مطابق مہمند ڈیم کی بلندی 700میٹر اور لمبائی760میٹر ہو گی۔ مہمند ڈیم 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر سکے گا،ڈیم کے پانی سے 17ہزار ایکڑ

اراضی سیراب ہو گی جبکہ ڈیم سے 800میگا واٹ سستی بجلی میسر آئے گی۔ ڈیم کی تعمیر سے پشاور، چار سدہ اور مردان کے اضلاع سیلاب سے محفوظ ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق مہمند ڈیم کی  تعمیر کے بعد قوم کو سالانہ 4ارب98کروڑ روپے کا پانی اور19ارب60کروڑ روپے کی بجلی ملے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سابق چیف جسٹس کی جانب سے قائم فنڈز میں اب تک 11ارب روپے کے لگ بھگ جمع ہو چکے ہیں۔حکومت منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اپنے وسائل اور قرضہ بھی حاصل کر یگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…