منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اگر ن لیگ کے دور میں معیشت اتنی ہی اچھی تھی تو ن لیگ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کیوں مانگ رہی تھی؟وفاقی وزیرحماد اظہر نے مفتاح اسماعیل  کو کھری کھری سنادیں 

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیرمملکت برائے محصولات حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا بیرونی قرضہ گزشتہ سال کی نسبت آدھا ہے، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے جتنے ماہ میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے جتنے اندرونی اور بیرونی قرضے لیے ہیں

اتنے ہی قرضے گزشتہ مالی سال کے اتنے ماہ میں لیے گئے تھے۔حماد اظہر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ جن دو جماعتوں نے ملک کا قرضہ 6ارب ڈالر کے قرضے کو 28ارب ڈالر تک پہنچانے والے آج پی ٹی آئی حکومت کو سکھا رہے ہیں۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ کے دور میں معیشت اتنی ہی اچھی تھی تو ن لیگ آئی ایم سے بیل آؤٹ پیکج کیوں مانگ رہی تھی۔حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ حکومت آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج اس لیے مانگ رہی تھی کیونکہ اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ2.5ارب ڈالرسے 19ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا۔ملک کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں ہر مہینے 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہو رہی تھی۔  اس سے پہلیمسلم لیگ کے مرکزی رہنماء     اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت 2700 ارب خسارے میں ہے، یہ سچ نہیں پی ٹی آئی سابقہ حکومتوں کا قرضہ چکا رہی ہے، سرکاری اخراجات میں کمی بھی نہیں کی گئی، رواں سال قرضوں کا حجم40 سالوں کے قرضوں سے زیادہ ہوجائے گا۔ ن لیگی رہنماء     مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کی حکومت کے معاشی بدحالی سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سچ نہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت سابقہ حکومتوں کا قرضہ چکا رہی ہے۔ حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا بیرونی قرضہ گزشتہ سال کی نسبت آدھا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…