پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

گوادر، پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ ہم نے کیا،خطرناک تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(نیوزڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ،شدید فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق گوادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ہے، دہشت گردوں کو روکنے والا داخلی راستے پر موجود سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیاہے جبکہ  سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے،

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈ نے انہیں للکارا جس پر دہشتگردوں نے گارڈ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کو ایک مقام پر تک محدود کر دیا ہے جبکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔دہشتگردوں کے پاس دستی بم بھی موجود ہیں، ہوٹل سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ ابھی جاری ہے۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا ہے کہ گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔اس سے پہلے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تین شدت پسندوں نے پی سی گوادر میں گھسنے کی کوشش کی جس کے دوران داخلی راستے پر موجود گارڈ نے مزاحمت کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں گارڈ کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کی اوپر والی منزل کی طرف جانے والی سیڑھیوں میں گھیرے میں لے رکھا ہے اور آپریشن جاری ہے۔بعض افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجید برگیڈ کے فریڈم فائٹرز نے پی سی ہوٹل میں گھس کر حملہ کیا جہاں چینی اور دیگر سرمایہ کاروں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…