اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے نو ماہ کی مکمل حاضری کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 9 اجلاسوں کے دوران صرف 8 مرتبہ ایوان میں آئے،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف 40 مرتبہ ایوان میں آئے،بلاول بھٹو کی حاضریاں 23، سابق صدر آصف زرداری صرف 9 مرتبہ ایوان آئے، اختر جان مینگل کی 17 حاضریاں رہیں،اپوزیشن میں سب سے زیادہ حاضریاں ایم ایم اے کے مولانا عبدالکبر چترالی کی رہیں،وفاقی کابینہ کے ارکان میں مراد سعید اور علی محمد خان بازی لے لئے،
مراد سعید 48 پارلیمانی ایام میں حاضر رہے، وزیر مملکت پارلیمانی امور بھی 50 کے قریب ایوان میں حاضر ہوئے،86 پارلیمانی ایام میں 336 کا عدد مکمل نہ ہوسکا، سب سے زیادہ حاضری پہلے ایام میں 330 تک پہنچی،سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر حاضری زیادہ رہی،پورا سال حکومت کو کورم کا مسئلہ حکومتی اراکین کی غیر حاضریوں کی وجہ سے درپیش رہا،وزیراعظم چار اجلاسوں سے مکمل غیر حاضر رہے، اپوزیشن لیڈر بھی مسلسل دوسرے اجلاس سے غیر حاضر رہے