پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن)اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے پر رضامند،نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو بڑے اقدام کی ہدایت کردی

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن)اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے پر رضامند ہو گئی ہے، خواجہ آصف کو اپوزیشن جماعتوں کا الائنس بنانے کا ٹاسک دیدیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے

خواجہ آصف کو حزب اختلاف کی جماعتوں کا الائنس بنانے کا ٹاسک بھی دیدیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات سرپرست اعلی نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مجوزہ الائنس کا سربراہ بنانے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے خواجہ آصف کو بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف نے اگست میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیاہے۔مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلی نے پارٹی کو وارڈ کی سطح تک منظم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ دوروز قبل مسلم لیگ ن کے اعلی سطح کے وفد نے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں انکے چیمبر میں ملاقات بھی کی۔مسلم لیگ (ن)کے وفد میں خواجہ آصف، ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی،مریم اورنگزیب، راناثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔پیپلزپارٹی کی طرف سے خورشید شاہ اور نویدقمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔یاد رہے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ ماہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن پر ہم سب (تمام اپوزیشن) متفق ہیں۔  پاکستان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن)اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے پر رضامند ہو گئی ہے، خواجہ آصف کو اپوزیشن جماعتوں کا الائنس بنانے کا ٹاسک دیدیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…