بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

جعلی شادیوں کا سیکنڈل ، چین میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک ،بڑا اعلان کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ شکایات پراب تک تقریباً 20 متاثرہ لڑکیوں کوپاکستان واپس بھجوایا جا چکا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے معاملے سے متعلق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ شکایات پر اب تک تقریباً 20 متاثرہ لڑکیوں کو پاکستان واپس بھجوایا جاچکا ہے۔

غریب والدین نے سہانے دنوں کے خواب دیکھ کرجگرکے ٹکڑوں کوہزاروں میل دوربھیج دیا لیکن وہاں پہنچ کرجب ان لڑکیوں کوپتا چلا کہ ان کے ساتھ کی گئیں شادیاں فراڈ سے زیادہ کچھ نہیں توجیسے انکے سارے خواب بکھر کررہ گئے۔پاکستان سے شادی کرکے لائی گئی لڑکیوں کوچین میں غلط کاموں پر مجبورکیا جاتا اور جو اس کے لیے راضی نہ ہوتی اسے اعضاء نکالنے کی دھمکیاں دی جاتیں۔ معاملہ درجنوں شکایات کی صورت متعلقہ اداروں تک پہنچا تو ایف آئی اے بھی حرکت میں آگئی۔ لاہورمیں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے جوہرٹاؤن سے دوپاکستانی سہولت کارسمیت 11 چینیوں کو حراست میں لیا۔گزشتہ روزبھی اسلام آباد ایئرپورٹ پرلاہورکی سمرن اس کے چینی شوہر، راولپنڈی کی ربیعہ اوراسکے چینی شوہرکے علاوہ ایک اورلڑکی معصومہ کوچین جانے سے روک لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی چینی سفارتخانے نے پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی اسکینڈل میں گرفتار چینی نوجوانوں سے متعلق کہا تھا کہ پاکستان اپنے قانون کے مطابق ایسے جرائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…