پشاور (آن لائن)گدھوں کی ایکسپورٹ کے حوالے سے مانسہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی حکومت نے افزائش نسل کے لئے فارمز بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ غیر ملکی پارٹنر شپ سے گدھوں کے فارمز بنائے جا رہے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے گدھوں کے ایکسپورٹ اور افزائش نسل کے حوالے سے اقدامات مزید تیز کردیئے ہیں۔ ان فارمز میں گدھوں کی افزائش نسل ڈھائی سے تین برسوں میں ہو گی ۔گدھوں کے برآمدکرنے کے منصوبے پر رواں
سال اہم پیش رفت ہو جائیگی ۔چینی کمپنیاں گدھوں کے فارمز میں دلچسپی رکھتی ہے او رچینی حکومت رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ باقاعدہ طور پر معاہدہ کریگی۔ گدھوں کے ایکسپورٹ کے حوالے سے صوبائی حکومت نے چین کے ساتھ معاہدے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ ہی چینی حکومت کے ساتھ باقاعدہ طور پر معاہدہ طے ہو جائیگا ۔ خیبر پختونخوا سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں گدھوں کو چین ایکسپورٹ کیا جائے گا۔