اسلام آباد (این این آئی)مریم نواز کی نا اہلی کی خواہش مند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں پڑ گئی ،پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ملائکہ بخاری اورکنول شوذب کا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو کیس کی سماعت کریں گے ۔عدالت نے تینوں ممبران قومی اسمبلی کے وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں،(ن )لیگ نے دو ممبران اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کررکھا ہے، ممبر قومی اسمبلی
تاشفین صفدر کے خلاف اہلیت کیس پر بھی پیر کو سماعت ہوگی ۔ درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں۔درخواست گزار کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔ درخواست گزار کے مطابق کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔