بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ،اگلے 24گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں ابر رحمت برسے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد( آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔شہراقتدار میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواں سے موسم خوشگوار ہو گیاہے۔ ساہیوال ، اوکاڑہ ، مظفر گڑھ ، جھنگ ، لیہ ، رائیونڈ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے ۔ مختلف شہروں میں یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ بارش برسنے سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ مختلف شہروں میں بارش کے باعث بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور، ژوب،کوئٹہ،قلات ،کوہاٹ اوربنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی دوران راولپنڈی ،لاہور ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نورپور تھل اور بھکر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…