پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ داتا دربار: دہشتگرد کا مبینہ سہولت کار قرار دیا جانے والا شخص کون نکلا؟حیران کن انکشافات

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )سانحہ داتا دربار میں دہشت گرد کا مبینہ سہولت کار قرار دیا جانے والا شخص سادہ لوح شہری نکلا۔ مقامی ٹی وی چینلوں پر اس کی تصویر خبر کے ساتھ نشر ہوئی تو زندگی اجیرن ہوگئی۔

موڑ ایمن آباد کے رہائشی ذیشان کی تصویر ٹی وی چینلز پر سانحہ داتا دربار کے مبینہ سہولت کارکی حیثیت سے نشر کی جاتی رہی جب کہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک سادہ لوح شخص ہے اور اس کا دہشت گرد یا ہونے والی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔موڑ ایمن آباد کے رہائشی ذیشان نے بتایا کہ سانحہ والے دن وہ رکشہ میں بیٹھ کرداتا دربار گیا تھا جہاں اس نے فاتحہ خوانی کی اور جب وہ باہر نکل رہا تھا تو اس وقت اچانک دھماکہ ہوگیا۔ذ یشان کے مطابق جب بم پھٹا تو ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ باہر کی طرف نکل کر بھاگے۔ اس نے بتایا کہ وہ بھی دیگر کی طرح گھبراہٹ میں دربار سے نکلا اور واپس بھاگ کر گھر آگیا۔ ذیشان نے سخت ناراضگی و برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر میری تصاویراور خبر نشر کر کے بہت زیادہ زیادتی کی گئی ہے کیونکہ میری زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔وہ جدی پشتی موڑ ایمن آباد کا رہائشی ہے اور اس کا کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…