پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

 حکومت کا چین کے تعاون سے غیر فعال ٹیلی فون انڈسٹریز  کو  آپریشنل کرنے کا فیصلہ،اب پاکستانی موبائل فون تیار کئے جائیں گے،زبردست اقدام

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے چین کے تعاون سے پاکستان میں عرصہ دراز سے غیر فعال ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کو چین کے تعاون سے موبائل فون سیٹ کی مینوفیکچرنگ کے لیے آپریشنل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ہری پور میں موجود ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان(ٹی آئی پی) کی نجکاری سمیت دیگر آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ہری پور میں بند پڑی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فیکٹری کی نجکاری اور اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فنکشنل بنانے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، چونکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملکیتی ٹیلی فون سیٹ بنانے والی انڈسٹری ٹی آئی پی کی صورت میں پہلے سے پورا انفراا سٹرکچر موجود ہے اور اس میں ٹیلی فون سیٹ بنانے کے لیے مشینری بھی دستیاب ہے، اس فیکٹری میں سرفیس مانٹنگ ٹیکنالوجی(ایس ایم ٹی)اور تھرو ہول ٹیکنالوجی(ٹی ایچ ٹی) موجود ہے۔اسی طرح کاپر کے لیے الیکٹرو پلیٹنگ، نکل،گولڈ،سلور،کرومیئم،زنک، ٹین اور اسپرے پینٹنگ کی بھی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دس پئیر ڈی بی باکس، پول،آئی ڈی سی ماڈیول کے ساتھ 2400 پیئرز کی ایکسچینج باکس سمیت دیگر آلات بنانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی بڑی موبائل فون سیٹ بنانے والی کمپنی نے اس حوالے سے فزیبلٹی بھی تیار کی ہے جسے حکومتی عہدیداروں سے شیئر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی اس فیکٹری کو پاکستانی پارٹنرز کے ساتھ مل کر موبائل فون سیٹ کی تیاری کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے اور یہاں سے موبائل فون سیٹ تیار کرکے نہ صرف پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی ہے بلکہ پاکستان سے یہ موبائل فون سیٹ برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی آئی پی کو لیز پر حاصل کرنے کے لیے بھی یہ سرمایہ کار کمپنی خواہاں ہے۔چینی سرمایہ کار چینی سفیر کے ہمراہ پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹمز سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں اور ان ملاقاتوں میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی و ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ اور مراعات  کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہی دی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق چائنز موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی نے پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ اور کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ان صنعتی یونٹس کو لگانے کے لیے ڈیوٹی و ٹیکس اسٹرکچر اور کاروبار شروع کرنے سے متعلق دیگر معاملات  پر ورکنگ کی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…