پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک، فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے،ایسی خبر آگئی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا‎

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 روز سے جاری مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، نجی ٹی وی ذرائع کا کہناہے کہ اب مذاکرات مزید دو روز تک جاری رہیں گے،  ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں ہونے والی بات چیت اب مزید دو روز تک جاری رہے گی،

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل نے ہی یہ خبر دی تھی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے، پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں، نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ دریں اثناء ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے امید ہے کہ پیر تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم مذاکرات اتوار تک جاری رہیں گے امید ہے کہ سوموار تک صورتحال تک واضح ہو جائے گی۔آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر وزیراعظم کا عدم اعتماد، ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر آئی ایم ایف سے مزید رعایت حاصل کرنے کا مطالبہ کر دیا، حکومت کڑی شرائط ماننے پر تیار لیکن آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ، وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ سٹال لیول معاہدے کا مسودہ مسترد کر دیا، آئی ایم ایف کا پاکستانی اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار، وزیراعظم نے مالیاتی معاملات پر اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے، کابینہ ارکان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مزید رعایت لی جائے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…