اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر بار چورڈاکو کا راگ الاپنے سے نا اہلی چھپ نہیں سکتی، 200 ارب کے مزید ٹیکس ڈالر 200 روپے تک جانے کا خدشہ ہے اپوزیشن گھر بھی بیٹھی رہی تو حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی کوشش ہے کہ اپوزیشن کو موقع دیں شہباز شریف اور سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر پر سپیکر
نے دباؤ قبول نہیں کیا انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ ڈالر 200 روپے تک جائے گا 200 ارب کے مزید ٹیکس لگائے جا رہے ہیں سبسڈی ختم کی جا رہی ہے بجٹ مئی میں آنا تھا لگتاہے حکومت اسے جون میں لے گئی ہے انہوں نے کہا کہ زرعی سیکٹر سے سبسڈی ختم کی تو پھر آپ کو کوئی نہیں بیٹھنے دے گا اپوزیشن گھر بھی بیٹھی رہی تو حالات بہت خراب ہو جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بجٹ سے قبل واپس آ جائیں گے۔