منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے میں مزاحمت پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 15 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، کام ہر صورت مکمل کرنے کا اعلان

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو کمانڈنٹ ایف سی بلوچستان نے بتایا کہ تمام 15 لوگ ایران سے نہیں آئے تھے، مقامی لوگوں مین سے بھی کچھ غداروں نے ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ پاک ایران بارڈر پر تین سے چار سال تک باڑ لگانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ باڑ لگانے کے دوران ایران کی طرف مزاحمت کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی طرف داخل ہو کر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں پندرہ شر پسند مارے گئے،

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کرنا بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک ایران بارڈر پر قلعے بھی بنائے جا رہے ہیں۔رحمن ملک نے کہاکہ ایف سی بلوچستان کی ملکی خدمات و قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی بلوچستان ساؤتھ و نارتھ دونوں کی قربانیاں باقی اداروں سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ ایف سی بلوچستان کی فنانشل مسائل کو کم سے کم کرے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی سے لڑنے کیلئے ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ واضح ہوا کہ بلوچستان دھماکے میں ملوث سارے 15حملہ آور ایران سے نہیں آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں کے چند ماسٹر ماہنڈز ایران سے آئے تھے جو واپس چلے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ کیلئے کوئی بہانہ نہیں ہے،اسمگلنگ ایک جرم ہے اور غربت کو وجہ بنا کر اسکی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہاں بیروزگاری ہے تو روزگار دی جائے نہ کہ اسمگلنگ کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بہت سے جرائم کے پیچھے بھارتی ایجنسی راء شامل ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے کھلے الفاظ میں دھمکی دی تھی کہ پاکستان کو بلوچستان میں سبق دی جائیگی۔ آئی جی ایف سی پشاور کے پی کے نے بھی بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ جن جن جگہوں سے پاک فوج جارہی ہے وہاں ہم آرہے ہیں۔

کمانڈنٹ ایف سی کے پی کے معظم جاہ نے کہاکہ اس وقت ہمارے پاس 29, 30 ہزار کی سٹرنتھ ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ نے کہاکہ ہمارا جوان 36 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوتا ہے ہم اسے دوبارہ کنٹریکٹ پر بھرتی کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کل بجٹ 2018-19 کا بجٹ 9 ارب روپے ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ نے کہاکہ اگر ہم 9 ارب کو اپنی 30 ہزار کی فورس پر تقسیم کریں تو ہمارے ہر جوان پر سال میں 3 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ معظم جاہ نے کہاکہ ایف سی دنیا کی سب سے سستی فورس ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا جوان شہید ہو تو اسے 30 لاکھ جبکہ باقی فورسز میں کوئی شہید ہو تو اسے ایک کروڑ دیا جاتا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے شہید ایف سی جوانوں کے لواحقین کو باقی فورسز کے برابر معاوضہ دینے کی ہدایت کردی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صفوت غیور شہید اور ایف سی کے دیگر شہداء کیلئے فاتحہ پڑھی۔ رحمن ملک نے کہاکہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صفوت غیور شہید ایک نہایت ہی بہادر آفیسر تھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…