اسلام آباد(این این آئی) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر انتہائی اہم ریفرنسز واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر پر دھونس اور پریشر ڈالا گیا کہ وہ متعلقہ ریفرنسز واپس لیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ذرائع کے مطابق
چیئرمین نیب نے تمام دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھی،ان کی جانب سے دباؤ کو مسترد کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر جاری کی گئیں جو انتہائی مہارت اور کاریگری سے تیار کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب سے رابطہ کرنے پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور بتایا کہ ان اطلاعات میں صداقت کا کوئی عنصر نہیں ہے۔