اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں قرض پروگرام پر اتفاق رائے ہو گیا، آئی ایم ایف تین سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر تک کا قرضہ دیگا،معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ ذرائع نے بتایاکہ مذاکرات میں قرض پروگرام میں اتفاق رائے ہوگیا۔ وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیاآئی ایم ایف کے ساتھ معائدہ طے پا گیا ہے حماد اظہر نے جواب دیا کہ آئی ایم ایف وقف سے ملنے جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ معاعدے کی تفصیلات کیلئے آئی ایف اور وزارت خرانہ کی جانب سے تفصیلات دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف تین سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر تک کا قرضہ دیگا۔ذرائع نے بتایاکہ حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی بھی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو دو مرحلوں میں نئے ٹیکس لگائیگا، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف کا سہہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔