پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کے دور میں پاکستان کی ترقی کی شرح 5.8فیصد تھی لیکن صرف 9مہینوں میں یہ شرح کتنے فیصد ہوگئی؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اور نگزیب نے وزیراعظم کی تقریر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب پھر وہی جھوٹ، جھوٹ اور لارے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مشکل وقت تو  آپ جیسے نالائق اور نااہل حکمران کی وجہ سے آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ آئی ایم ایف نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معائیدہ طے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتاتے عوام کو کہ صرف نو ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی تین گنا اور ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نو ماہ پہلے ملک میں مہنگائی کا شرح تین فیصد تھی جو آپ کی نالائقی نے دس فیصد کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب صرف نو ماہ پہلے ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جو جو9 سالوں میں بلند ترین تھیانہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی نااہلی نے صرف ۹ مہینوں میں ترقی کی شرح 2.5 فیصد کر دی ہے جو ۹ سالوں میں کم ترین ہے،انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتاتے کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے آئی ایم ایف  جانا پڑ رہا ہے اور عوام دشمن شرائط مانی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب لوگوں کے پاس روٹی ہو گی تو صحت ہو گی۔  انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتاتے کے آپ اور آپ کی ٹیم میں آئی ایم ایف کے ساتھ عوام کے حق میں معائیدہ طے کرنے کی صلاحیت نہیں تھی اِس لئے آئی ایم ایف کی ٹیم بھرتی کرنی پڑی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کے  آئی ایم ایف اِس لئے گئے کہ آپ نالائق، نا اہل اور چور ہیں اِس لئے ٹیکس ریوینیو میں 500ارب کا خسارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کے آپ ۱۶ ارب روزانہ قرضے لے رہیں ہیں

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…