بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

شادی کی آڑ میں پاکستانی خواتین کی جسم فروشی اور اعضاء کی فروخت کی خبروں میں کتنی صداقت ہے ؟ چین نے فیصلہ سنا دیا

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے شادی کی آڑ میں پاکستانی خواتین کی جسم فروشی کی خبریں مسترد کردیں، چین نے چینی شہریوں سے شادی کے بعد پاکستانی خواتین سے زبردستی جسم فروشی اور ان کے اعضاء کی فروخت کی خبروں کو مسترد کردیا۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی نے پاکستانی میڈیا میں چلنے والی

خبروں کی تحقیقات کی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کے بعد چین میں رہنے والی پاکستانی خواتین سے زبردستی جسم فروشی کروانے یا ان کے اعضاء فروخت ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔دریں اثنا اسلام آباد ائیرپورٹ سے پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ جمعہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چینی اور پاکستانی جوڑے کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد خود کو شادی شدی ظاہر کرکے چین جارہے تھے اور گرفتار چینی پاکستانی خواتین کواسمگل کرکے چین لے جارہے تھے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں دو چینی لڑکے اور 3 پاکستانی لڑکیاں شامل ہیں ،گرفتار چینی اعضاء کی خریدوفروخت کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جانے اور ان سے جسم فروشی کرانے والے چائنیز گینگز کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک کئی چائنیز باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…