پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمضان المبارک کے دوران کتنے بیروز گار نوجوانوں کو نوکریوں دی جائیں گی؟ حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(اے این این)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے آنے والے بجٹ میں عوام کے سہولیات کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں عوام دوست بجٹ لائیں گے جس میں میگاپروجیکٹس بھی شامل ہونگے ماضی کے حکومتوں نے فنڈز ضائع کرنے کیلئے 2500ایسے سکیمات شامل کئے جس کی کوئی ریکارٹ موجود نہیں ہے

سی پیک کے ذریعے سے بوستان اور حب کے مقام پر صنعتی زون بنائیں گے قصائی رمضان المبارک کی خاطر ہڑتال ختم کرنے ورنہ حکومت سبسڈی کی مد میں متبادل راستہ اختیار کرینگے ‘یہ بات انہوںنے اے این این نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں قانون سازی کا سلسلہ بھی جاری ہے آنے والے بجٹ میں نالیوں سے لیکر میگا پروجیکٹس شامل ہے اور یہ بجٹ عوام دوست اور تاریخی بجٹ ہو گا جس سے عوام کے مسائل ان کے دلیز پر حل ہونگے انہوںنے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ اور غریب صوبہ ہے جس کی دارومدار سرکاری نوکریوں اور زراعت پر ہے حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ کو شش کر رہی ہیں اور رمضان المبارک کے دوران 20ہزار سے زئد بے روز گار نوجوانوں کو بھرتی کرینگے انہوںنے کہا کہ وہ وقت گیا جب سرکاری نوکریوں کی باقاعدہ ریٹ ہوتے تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس سلسلے میں کمیٹی بھی بنائی اور متعلقہ اداروں کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کی کہ تمام پوسٹوں کو میرٹ کے بنیاد پر حق دار لوگوں کو بھرتی کیا جائے اگر اس سلسلے میں کسی بھی وزیر یاسیکرٹری کی جانب سے نوکریاں فروخت کرنے کی ثبوت ملیں تو وزیراعلیٰ بلوچستان اس کے خلاف بھر پور کارروائی کرینگے

کیونکہ سرکاری نوکریاں فروخت کرنا ایک بڑا جرم ہے انہوںنے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے بوستان اور حب کے مقام پر صنعتی زون بنائیں گے اور صنعت کو آگے لانے کی کوشش کرینگے کیونکہ صرف سرکاری نوکریوں سے بے روز گاری ختم نہیں ہو سکتے ہیں اس وقت ہمارے پاس کم و بیش 10لا کھ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں ان کو روزگار فراہم کرنا حکومت وقت کامیاب پالیسی بنا رہی ہیں

انہوںنے کہا کہ ماضی میں صرف 5محکموں پر توجہ دی گئی تھی اور فنڈز بھی ان محکموں کو دیتے تھے لیکن موجودہ حکومت صنعت سمیت تمام محکموں کو آگے لانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سستے اشیاء فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ شہر کے 5جہگوں پر سستا بازار قائم کیا گیا جس سے عوام بہت کم قیمت پر اشیاء خریدتے ہیں انہوںنے کہا کہ بی ڈی اے کو

مستقل بنیادوں پر ایک ایسا محکمہ بنائیں گے جس سے حکومت استفادہ حاصل کر سکیں اس سلسلے میں بھی اقدامات جاری ہے قصائیوں کے ہڑتال کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ دنیا پر اگر ہم نظر ڈالیں تو وہاں پر اس مقدس مہینے میں لوگ اور خاص کر تاج برادری ثواب کماتے ہیں لیکن ہم نے یہاں اس مہینے کو کمانے کا مہینہ قرار دیا ہے اور رمضان آنے سے قبل روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور

بعض اوقات ریٹ بڑھانے کیلئے بلیک میلنگ کا سہارا بھی لیتے ہیں اور ہڑتال پر آجاتے ہیں قصائی ماہ رمضان المبارک کی خاطر اپنا ہڑتال ختم کرنے اور حکومت کی جانب سے فراہم کر دہ ریٹ کے مطابق گوشت کو فروخت کریں ورنہ حکومت بلوچستان سستا بازار میں سبسڈی کے ذریعے بہت کم قیمت پر گوشت فراہم کرینگے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…