اسلام آباد (این این آئی)عہدہ سنبھالتے ہی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر بڑی ذمہ داریاں عائد کر دی گئیں ۔ جمعہ کو ایف آئی آر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی کا شارٹ فال پورا کرنا سب سے بڑی ذمہ داری ہو گی،دو ماہ کے دوران 12 سو ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ریونیو ہدف حاصل کرنے کی
منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔ذرائع نے بتایاکہ رواں سال کے دوران گرتی ہوئی ریونیو گروتھ کو کنٹرول کرنا ہو گا ،رواں مالی سال ریونیو گروتھ گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد تک گر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں اصلاحات پروگرام اور اہم عہدوں پر تقرریاں و تبادلے بھی کیے جائیں گے ۔