منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ہمیں انتظار ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت کب خودکشی کر رہے ہیں ؟ قرضہ ملا نہیں حکومت نے کونسا کام پہلے ہی شروع کر دیا ابھی قرضہ نہیں ملا حکومت نے پہلے ہی کونسا کام کر دیا ، اپوزیشن اراکین حکومت پر برس پڑے

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں اپوزیشن اراکین نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بجٹ کی تمام معلومات آئی ایم ایف کو دے رہی ہے،حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ میں بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا،آئی ایم ایف کے دباؤ پر شرح سود بڑھایا جائیگا،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی

تقرری مفادات کا ٹکراؤ ہے، آئی ایم ایف کا ابھی قرضہ نہیں ملا ،پاکستان میں اپنے بندے پہلے بٹھا دئیے،پچھلی حکومتوں نے عوام کو رمضان کے مہینے میں ریلیف دیا ،موجودہ حکومت نے رمضان کے پہلے دن 12 فیصد جی ایس ٹی لگایا، حکومت کے دس ماہ گزر گئے ،ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا، تین سے چار مرتبہ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھائیں ، ہمارے وزیراعظم نے کہااگر ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو خودکشی کر لوں گا،ہمیں انتظار ہے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت کب خودکشی کریں گے جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی جارہی،پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت اسٹیل ملز کو بہتر کیا جارہا ہے۔ جمعہ کو سینٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر منظور شدہ تحریک التوا پر بحث کاآغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے گیس اور ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں نے رمضان سے قبل پٹرولیم بم گرایا۔سینٹر جاوید عباسی نے کہاہ موجودہ حکومت نے آٹھ مہینوں میں ریکارڈ مہنگائی کی۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر کا چیئرمین، گورنر سٹیٹ بینک اور مشیر خزانہ آئی ایم ایف کے کہنے پر لگائے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اسد عمر کو سائڈلائن کیا۔سینٹر جاوید عباسی نے کہاکہ آئی ایم ایف کا ابھی قرضہ نہیں ملا

لیکن پاکستان میں انہوں نے اپنے بندے بٹھا دئیے۔انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم کو بدلنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ان کے پاس ماہر ٹیم نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمن نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ اس وقت انتہائی اہم معاملے پر بحث جاری ہے، اگر متعلقہ وزیر اس وقت ہوتے تو اس معاملے پر ایوان میں جواب دے سکتے تھے۔ چیئر مین سینٹ

کہاکہ پیٹرولیم کے وزیر اس وقت باہر مصروف ہیں وہ اس ایوان کو بتا کر گئے ہیں۔ شیری رحمن ے کہاکہ یہ کیسا خوفناک آئی ایم ایف پروگرام ہے جو آنے سے پہلے ہی شراط پر عمل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پچھلی حکومتیں عوام کو رمضان کے مہینے میں ریلیف دیتی رہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس حکومت نے رمضان کے پہلے دن 12 فیصد جی ایس ٹی لگایا۔انہوںنے کہاکہ تبدیلی سرکار کا پیٹرول

بم رمضان کے مبارک مہینے میں آیا۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہاکہ حکومت نے کہا تھاکہ ہم تین مہینوں کے اندر نئے منصوبے لائے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے دس ماہ گزر گئے لیکن ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا، حکومت نے تین سے چار مرتبہ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھائیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے وزیراعظم نے کہاکہ اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو خودکشی کر لوں گا،

ہمیں انتظار ہے کہ وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت کب خودکشی کریں گے۔عبدالغفورحیدری کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہے لگے ۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت نے پچھلی حکومتوں پر الزام لگائے۔انہوںنے کہاکہ آج بھی اس حکومت میں وہ اراکین ہے جن کا تعلق دوسری پارٹیوں سے ہے۔رضا ربانی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی انڈیا کی دولت کو لوٹ کر برطانیہ لے گئی،

پاکستان کی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔سینیٹر رضاربانی نے کہاکہ پہلے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے ہوئے لیکن پہلے ایسی پوزیشن نہیں تھی۔انہوںنے کہاکہ یہ کبھی نہیں ہوا کہ آئی ایم آف کے سروس بندے کو اہم عہدے پر لگایاگیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بجٹ کے تمام معلومات آئی ایم ایف کو دے رہی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے،

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوا اسٹیل ملز کو نجکاری لسٹ میں ڈال دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ میں بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر شرح سود بڑھایا جائیگا۔ رضا ربانی نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تقرری مفادات کا ٹکراؤ ہے۔انہوںنے کہاکہ شبر زیدی فرگوسن کمپنی کے سینئر شراکت دار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شبر زیدی کئی بڑی کمپنیوں کے ٹیکس ایڈوائزر رہے ہیں۔انہوںن ے کہاکہ شبر زیدی کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ میں فرگوسن کے خلاف ٹیکس کا مقدمہ چل رہا ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہاکہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی جارہی،پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت اسٹیل ملز کو بہتر کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہترین انسان کو ایف بی آر کا چیرمین لگایا گیا،تمام قواعد کو پورا کرکے ایف بی آر چیرمین لگایا گیا۔ بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیر کو گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…