اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی خواتین کی اسمگلنگ، فراڈکے الزام میں چینی باشندوں کی گرفتاری پر چین نے گرفتار ملزمان کیخلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی حمایت کردی اور اس سلسلے میں چین کی وزارت پبلک سیکورٹی نے پاکستانی حکام سے تعاون کیلئے ٹاسک فورس بھجوا دی۔چینی سفارتخانے کہا کہ چین پاکستانی اداروں کیساتھ مل کردونوں ممالک کے شہریوں کاتحفظ یقینی بنائیگا۔چینی سفارتخانے نے
پاکستانی خواتین کی جسم فروشی اوراعضا فروخت کی خبروں کی تردید کی ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چین میں پاکستانی خواتین کی جسم فروشی اورانسانی اعضاء کی فروخت کیثبوت نہیں ملے۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ شادیوں کی آڑمیں جرم کرنیوالوں کیخلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ سفارتخانہ نے کہاکہ چینی باشندوں کی شادیوں کی آڑ میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔