اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی بروقت کارروائی، پاکستانی لڑکیوں کی جان بچا لی گئی، 3چینی باشندے گرفتار،جانتے ہیں کتنی پاکستانی لڑکیوں کو چین منتقل کیا جا رہا تھا

10  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 3پاکستانی لڑکیوں کو چین منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے تین چینی نوجوانوں کو 3پاکستانیوں لڑکیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ اس چینی نوجوانوں نے پاکستانیوں لڑکیوںکا شوہر ظاہر کیا ہے ۔ یہ نوجوان انہیں چین اسمگل کرنا چاہتے تھے مگر ایف آئی کی بروقت کارروائی سے

اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے۔سمگل ہونیوالی 3 لڑکیوں کا تعلق لاہور ، راولپنڈی اور سکھر سے ہے ۔ قبل ازیںجعلی شادیوں کے ذریعے پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث چینی گروہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا،ملک بھر میں جعلی شادیوں اور انسانی سمگلنگ میں ملوث چینی گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، شادی کے بہانے پاکستانی لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث چینی گروہ کے مزید چودہ ارکان گرفتار کر لئے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ناجائز پستول بھی برآمد کرلی گئی،پکڑے گئے گروہ سے 3 پاکستانی لڑکیاں بازیاب کرا لی گئیں۔یاد رہے کہ دوپاکستانی خواتین نے چینی گروہ کیخلاف ڈی جی ایف آئی کو شکایت کی تھی۔ پہلی دفعہ گرفتار کیے گئے چینی باشندوں کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔ ملزمان تبدیلی مذہب کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں کرتے تھے ایف آئی اے کے حکام کے مطابق چین لے جانے کے بعدپاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرایا جاتا تھاجبکہ پاکستانی لڑکیوں کے اعضاء نکال کر بیچے جانے کی بھی شکایات تھیں،گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادی کرنے والے چینی گروہ کے مزید 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی گزشتہ روز کی جانے والی کارروائی کا ہی تسلسل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 چینی باشندوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیوں کو بھی بازیاب کروایا گیا تھا جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں شادی کا جھانسہ دے کر اسمگل کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تاہم انہیں گرفتار کرکے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کو مذکورہ گرفتاریوں کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…