خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، چھ مشتبہ افرادگرفتار خود کش بمبار کوریلوے اسٹیشن سےلانے والے شخص کا سراغ مل گیا ، یہ کون ہے اور اس کے بیان سے کونسی بڑی کامیابی مل سکتی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

10  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی)داتا دربار کے باہرہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، حساس اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چین ملا کر گڑھی شاہو سے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، خود کش بمبار کو ریلوے اسٹیشن سے لانے والے موٹر سائیکل رکشے کا بھی سراغ مل گیاجس کے ڈرائیور کو بھی تحقیقات کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات میں سیف سٹی اتھارٹی اور نجی عمارتوں پرلگے ہوئے کیمروں پر انحصار کیا جارہا ہے اور فوٹیجز کی چین ملا کر گڑھی شاہو میں واقع ایک ٹی سٹال پر کارروائی کر کے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹی سٹال کے قریب واقعہ ایک رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے جہاں پر ٹی سٹال کا مالک اور کام کرنے والے لڑکوں نے رہائش رکھی ہوئی تھی اور حساس اداروں نے ٹی سٹال اور رہائشگاہ کو سیل کر دیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خود کش بمبار کو گڑھی شاہو کے علاقے میں دیکھا گیا ہے اور وہاں سے ریلوے اسٹیشن پہنچا جہاں سے موٹر سائیکل رکشے پر سوار ہو کر بادامی باغ اورپھر مینا رپاکستان پہنچا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور وہاں سے پیدل داتا دربار کے قریب پرندہ مارکیٹ پہنچا جہاں پہلے سے دو لوگ موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ خود کش حملے سے پہلے داتا دربار کی ریکی بھی کی گئی۔ پولیس نے موٹر سائیکل رکشے کا بھی سراغ لگا کر اسکے ڈرائیور کو حراست میں لیا اور اسکا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو خود کش حملہ کے دو سہولت کاروں کی تلاش ہے جن کی گرفتاری سے اس نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیابی مل سکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…