پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ایف بی آر نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا،خفیہ اثاثے ظاہر کرنیوالوں کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا۔ ذرائع ایف بی آرکے مطابق ایمنسٹی اسکیم اگلے مالی سال کے وسط تک جاری رکھنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 30 جون 2019 تک اثاثے ظاہر کرنے کی

صورت میں 5 فیصد ٹیکس،ستمبر 2019 تک خفیہ اثاثے ظاہر کرنے پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی، ذرائع نے بتایاکہ 31 دسمبر 2019 تک 20 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویزکی گئی، ایف بی آر حکام کے مطابق اسکیم کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی اثاثوں پر ہوگا، منی لانڈرنگ یا دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ بے نامی اکاونٹس رکھنے والوں کو بھی اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی، 30 جون تک پراپرٹی ظاہر کرنے پر ایک فیصد، 30 ستمبر تک دو فیصد جبکہ 31 دسمبر تک چار فیصد وصولی کی تجویز دی گئی، اسکیم صدارتی آرڈیننس کے زریعے جاری کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا،تجاویز کی منظوری وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے لی جائیگی۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ کرپشن کیسز میں ملوث افراد پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کیلئے اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…