پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں سستے گھروں کا خواب محض خواب ہی رہ گیا،شرح سود میں اضافے نے کم قیمت مکانات کاپروگرام مشکلات کا شکار

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) ملک میں سستے گھروں کا خواب محض خواب ہی رہ جانے کی توقع ہے کیوں کہ شرح سود میں اضافے نے کم قیمت مکانات کے پروگرام کو مشکلات کا شکار کردیا۔عالمی بینک کی جانب سے مالیاتی کمپنی کے ذریعے کم شرح سود پر فنڈز کی فراہمی کے باوجود گھروں کی تعمیر کے لیے دیے جانے والے قرضوں پر مالیاتی ادارے 15 سے 18 فیصد تک سود لے رہے ہیں۔پاکستان مورگیج ریفائنانز کمپنی (پی ایم ا?ر سی) کے چیف ایگزیکٹو ا?فیسر (سی ای او) مدثر خان نے کہا کہ

ہم نے ملک میں سستے مکانات کی تعمیر کے لیے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی (یچ بی ایف سی) کو 2 ارب روپے ادا کیے ہیں۔کمپنی کو طویل مدتی قرضوں کے لیے ‘اے اے اے’ کی کریڈٹ ریٹنگ اور شارٹ ٹرم قرضوں کے لیے اے پلس ریٹنگ دی گئی۔پی ایم سی ا?ر کو عالمی بینک سے کافی کم شرح سود پر فنڈز ملے جو اس نے ظاہر نہیں کی، البتہ کمپنی کے سربراہ نے یہ ضرور بتایا کہ 2 ارب روپے ایچ بی ایف سی کو 8.5 فیصد کی شرح سود پر دیے گئے ہیں۔مدثر خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایچ بی ایف سی اپنے منافع کا مارجن رکھ کر اپنے صارفین کو قرض دے گا لیکن اس نے یقین دہانی کروائی کے قرض پر شرح سود 12 فیصد رہے گی۔اس وقت کراچی کے انٹر بینک میں ایک سال کے لیے شرح سود 11.5 فیصد ہے جو مالیاتی اداروں کو کم شرح سود پر مکانات کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ا?ئندہ 5 سالوں میں 50 لاکھ کم قیمت گھروں کی تعمیر کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن انتہائی بلند شرح سود اور ا?سمان کو چھوتی مہنگائی نے اس خواب کو تعبیر بنانا مشکل کردیا ہے۔مالیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) سے وابستہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تعنیاتی کے بعد مالی خلا کو پر کرنے کے لیے شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…