جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

حکمران غریب پر رحم کریں اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جاکر دیکھیں وہ کیسے سسک رہے ہیں،مریم نوازنے نوازشریف کا پیغام عوام کیلئے جاری کردیا

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لا ئن) سابق وزیر اعظم نو از شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا  ہے کہ  عوامی حکو متیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں جبکہ دھاندلی  اور چور دروازے سے آنے والی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں،حکمران غریب پر رحم کریں اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جاکر دیکھیں وہ کیسے سسک رہے ہیں۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نو از نے کہا کہ  ابھی کوٹ لکھپت جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی، نواز شریف نے کارکنوں کو محبت بھرا سلام بھیجا ہے اور مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی

مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہو ں نے کہا کہ میا ں صاحب نے کہا کہ  داتا صاحب کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دل بہت دکھی ہے۔ اللّہ پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین اور پا کستان کو تاقیا مت قائم رکھیں۔ مریم نو از نے مزید کہا کہ عوامی حکومتیں عوام کے خواہشات پر چلتی ہیں دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں 9 مہینے سے پاکستان کے حوالے سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی۔ غریب پر رحم کرو اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جا کر دیکھو وہ کیسے سسک رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…