جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کے ساتھ جیل تک جانے والے کارکنوں پر مقدمہ کس کے کہنے پر درج کیا گیا؟ وزیراعظم عمران خان کا اس میں کیا کردار تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پرامن کارکنان کے خلاف پرچہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب نہ کوئی پارلیمنٹ پرحملہ ہوا، نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، نہ سول نافرمانی، نہ”گلے سے گھسیٹ دو“کے نعرے لگے اور نہ ہی پولیس والوں کے سر ہی پھٹے، پھر پر امن کارکنوں پر یہ مقدمہ کیوں؟ عمران صاحب آپ کے حکم پر مسلم لیگ (ن) کے پر امن کارکنوں کے خلاف مقدمہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہماری آواز اب آپ کا عوام پر ظلم کا ہر راستہ بند کرے گی، جتنے مقدمے کرنے ہیں شوق سے کریں،یہ مقدمے اب ہمارا راستہ نہیں اور نہ عوام کی آواز کو روک سکتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نہ کوئی پارلیمنٹ پہ حملہ ہوا، نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، نہ سول نافرمانی اور ہنڈی کی کال دی، نہ”گلے سے گھسیٹ دو“کے نعرے لگے اور نہ ہی پولیس والوں کے سر ہی پھٹے، پھر پر امن کارکنوں پہ یہ مقدمہ کیوں؟۔عمران صاحب مقدمہ میں لکھا ہے کہ حکومت کے خلاف نعرے لگے ہیں تو آپ کو آپ کی عوام دشمنی، نالائقی اور نااہلی پر سلامی دیتے آپ تو گالیاں دیتے رہے پھر بھی آپ پر کوئی پرچہ نہ ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے پر امن کارکن اور ورکر اپنے قائد کے ساتھ محبت اور اظہارِ یکجہتی کرنے جیل تک کیا گئے آپ اتنے خوفزدہ ہو گئے کہ مقدمہ درج کرا دیا۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر میاں نواز شریف کے ساتھ جیل تک جانے والے کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی جیل واپسی کے موقع پرلیگی کارکنان کے خلاف ریلی نکالنے پر کوٹ لکھپت میں سب انسپکٹر امجد قمر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔تھانہ کوٹ لکھپت میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنان نے نے شنگھائی پل کے قریب روڈ کو بلاک کیے رکھا،کارکنان نے گاڑیوں پر ساؤنڈ سسٹم لگا رکھے تھے،کارکنان سپیکر میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے اور لیگی کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر ٹرین کو بھی روکا۔ مقدمے میں (ن) لیگ کے 14سوسے 15سو نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…