ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف سے ملاقات کیلئے جائیں گے یا نہیں؟ صحافی کے سوال پر آصف زرداری کا حیرت انگیز ردعمل،معنی خیز جواب دے دیا

datetime 9  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ عید وہاں گزرے گی جہاں جج گزارنے دیں گے۔ جمعرات کے روز  احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 30 ملزمان پیش ہوئے۔ دوسری جانب آصف علی زرداری نے آج نیب آفس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ آصف علی زرداری نے تحریری درخواست دائر کرتے ہوئے نیب میں پیشی سے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت میں

مصروف ہوں اس لیے پیش نہیں ہو سکتا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد آصف علی زرداری سے صحافیوں نے پوچھا کہ آپ پر نئے نئے مقدمات بنائے  جارہے ہیں  اس  پر کیا کہیں گے؟ جس پر  آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ  یہ سب رمضان کی برکتیں ہیں۔صحافی کے    عید کہاں گزار نے کے سوال  پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں جج گزارنے دیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ میاں صاحب دوبارہ جیل چلے گئے ہیں آپ ا ن سے ملنے جائیں گے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ  ”کیوں“ ملنے جاؤں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…