اسلام آباد (این این آئی)حکومت مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی گئی،نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت ہوا،رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ صرف 3.29فیصد رہی۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2018-19کے دوران جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 6.2فیصد تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ
رواں میں سال جی ڈی پی میں شامل کسی سیکٹر میں بھی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہو ا۔ذرائع کے مطابق زرعی شعبے کی گروتھ ایک فیصد سے بھی کم رہی،زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.8فیصد تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ صنعتی اور خدمات کی شعبوں میں بھی مقررہ اہداف حاصل نہ ہوئے، خدمات کے شعبے مین ترقی کی شرح ساڑھے 6فیصد کے ہدف کے مقابلے میں چار فیصد رہی۔ ذرائع نے بتایاکہ صنعتی شعبے کی گروتھ کا 7.6فیصد کا ہدف بھی حاصل نہ ہوا۔