جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس کم ترین سطح پر،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس35000،اور34900کی نفسیاتی حدوں سے گرکر3سال8ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید38ارب95کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت31.02فیصدکم جبکہ47.69فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس35297پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم ملک کے اقتصادی ٹیم میں تبدیلیوں کے بعد نئے وفاقی بجٹ میں سخت اقدامات کے خدشات، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے جاری مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گھٹنے، ڈسکاؤنٹ ریٹ میں مزید اضافے کے خدشات اور نئے مالی سال کے بجٹ میں 700سے 750 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہونے کی خبروں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس سے کے ایس ای100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ34828پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس147.39پوائنٹس کمی سے34887.64 پوائنٹس پر بندہوا۔اسٹاک ایکسچینج کے ماہرین کا کہنا ہے اقتصادی ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں سرمایہ کاروں کو یہ خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہ نئے وفاقی بجٹ میں کیپیٹل مارکیٹ کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں ملے گا، یہی منفی عوامل جمعرات کوبھی اسٹاک مارکیٹ کی نفسیات پر چھائے رہے اور مارکیٹ تنزلی سے دوچارہوئی۔

جب کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے باعث بھی سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں نے مارکیٹ سے اپنے سرمائے کے انخلا کو ترجیح دی۔جمعرات کومجموعی طور پر304کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،145کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 38ارب95کروڑ38لاکھ26ہزار90روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب43 ارب47 کروڑ34لاکھ97ہزار470روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر7کروڑ80لاکھ99ہزار340شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت 3کروڑ51لاکھ36ہزار390شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے،

جس کے حصص کی قیمت93.75روپے اضافے سے1992.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے1400.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت252.50روپے کمی سے7212.50روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت206.44روپے کمی سے6300.00روپے ہوگئی۔جمعرات کومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 72لاکھ29ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت63پیسے اضافے سے25.18روپے اورسوئی نادرن گیس کی سرگرمیاں 44لاکھ10ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت2.12روپے اضافے سے68.59روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس58.10پوائنٹس کمی سے16493.52پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس208.22پوائنٹس اضافے سے54958.77پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس120.50پوائنٹس کمی سے25744.43پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…