پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سگریٹ اور مشروبات مزید مہنگے،آئندہ بجٹ کب پیش کیاجائے گا اور کیا کچھ مہنگا کیاجائے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نئے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں سگریٹ اور مشروبات مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے کیونکہ اِن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے۔بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز تیار کی جا رہی ہیں جس میں پیک شدہ جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ چینی پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے اور گیس پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔اسکے علاوہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ صنعتوں اور بجلی کی پیدوار کیلئے استعمال ہونے والی ایل این جی کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھانے پر بھی غور

کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے صنعتی اشیا بھی مزید مہنگی ہوسکتی ہیں۔دوسری جانب وزرات خزانہ نے تیاری کیلئے 20 دن اضافی مانگ لیے ہیں، نیا بجٹ عید کے بعد 11 جون کو پیش کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق متعلقہ محکمے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مصروف ہیں، اسلیے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ  معاہدے کے بعد بجٹ کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔وزارت خزانہ نے تجویز دی ہے کہ نیا بجٹ عید کے بعد 11 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ اس سے پہلے 22 اور پھر 24 مئی کوبجٹ پیش کرنے کی تجاویز سامنے آئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…