صوبے کی تقسیم بارے گورنر سندھ کا متنازع بیان، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اپنے علاقوں میں جانے سے گریز، شاہ محمود قریشی سے بھی شکایت کردی

9  مئی‬‮  2019

کراچی (این این آئی)صوبے کی تقسیم کے حوالے گورنر سندھ کے متنازع بیان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں ۔ارکان قو می و صوبائی اسمبلی عمران اسماعیل کے بیان کے بعد اپنے علاقوں میں جانے سے گریز کررہے ہیں کہ کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ سخت عوامی ردعمل کی زد میں آسکتے ہیں ۔تفصیلت کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سندھ کو

تقسیم کرنے کی بات نے ارکان اسمبلی کو مشکل میں ڈال دیا۔سندھ اسمبلی کے ایک سردار سمیت 6 ارکان اپنے گھر جانے سے ڈرنے لگے، ارکان میں سنجہ کمار دیوان ،سچل جمال احمد صدیقی ،دعا بھٹو، حلیم عادل شیخ اور شہریار شامل ہیں، قومی اسمبلی کے پریشان ارکان میں سردار علی محمد مہر لال مالھی، ڈاکٹر رمیش کمار جئہ پرکاش اکرانی اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔ارکان اسمبلی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو شکایت کی ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کے موقف کی حمایت کرکے پی ٹی آئی کا مورال ختم کردیا ، پی ٹی آئی ارکان کا کہنا ہے کہ گورنر کے موقف کے بعد سندھ میں خطرناک رد عمل آسکتا ہے، ہم علاقوں میں کیسے جائیں؟ عوامی رد عمل کا ہم سامنا نہیں کرسکتے، گورنر سندھ عوام سے معافی مانگیں۔پریشان ارکان اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنی پالیسی واضح کرے ورنہ سندھ کی تقسیم کے موقف کو ہم سختی سے مسترد کرتے ہیں، سیاست اپنی جگہ سندھ کے خلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کریں گے، گورنر سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل معافی مانگیں ورنہ ہم صورتحال پر قابو نہیں پاسکتے۔گورنر سندھ کو اس طرح کا موقف اختیار کرنا. ایک بڑی سازش لگتا ہے، پی ٹی آئی پارلیمینٹرین نے گورنر سندھ سے بھی رابطے کیے ہیں ،گورنر اپنے موقف پر ڈٹ گئے جو کہا پالیسی بیان تھا ارکان اسمبلی میرے موقف کی تائید اور دفاع کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…