پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شریف خاندان کے افراد نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت کی مدت مکمل ہونے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

آج ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت خاندان کے دیگر افراد نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔صرف خاندان کے افراد سے ملاقات مقرر کی گئی تھی۔ شریف خاندان کی آمد پر لیگی کارکن بھی اظہا ریکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود رہے جو قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کارکنوں کو محبت بھراسلام بھیجا ہے۔نواز شریف نے مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھاکہ داتا صاحب کے باہر خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دل بہت دکھی ہے، اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عوامی حکومتیں عوام کے خواہشات پر چلتی ہیں جبکہ دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں ۔ نومہینے سے پاکستان کے حوالے سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی ، غریب پر رحم کرو اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جا کر دیکھو وہ کیسے سسک رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…