ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کتنی تنخواہ لیں گے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا‎

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزارت قانون نے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اعتراض کے بعد ٹیکس امور کے ماہر شبر رضا زیدی کو اعزازی طور پر چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سفارش کردی۔جس کے مطابق وہ تنخواہ نہیں لینگے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے شبر زیدی کو 2 سال کے لیے اعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔سمری کے متن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے شبر زیدی کو باقاعدہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے پر اعتراض اٹھائے تھے اس لیے انہیں اعزازی طور پر چیئرمین تعینات کرنے میں کوئی قانونی یا آئینی رکاوٹ نہیں۔وزارت قانون کی سمری کے مطابق شبر زیدی کو تمام مراعات کے ساتھ چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا۔سمری میں کہا گیا کہ شبر زیدی ایف بی آر کو بطور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بریفنگ دیتے رہے ہیں، اس سے مفادات کے ٹکراؤ کا پہلو بھی سامنے آتا ہے اس لیے مفادات کے ٹکراؤ کے مسئلے پر بھی غور کیا جائے۔وزارت قانون کی سمری میں موجودہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو او ایس ڈی بنانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ 6 مئی کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…