اسلام آباد(سی پی پی )سابق صدرآصف زرداری نے ہارش کمپنی کیس میں آج نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے پیشی کے لیے15روز کی مہلت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق ہارش کمپنی کیس میں سابق صدرآصف زرداری نیب آفس میں پیش نہیں ہو رہے، آصف زرداری نے نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیشی کے لیے15روز کی مہلت مانگ لی۔آصف زرداری نے تحریری طور پر درخواست نیب کو بھجوائی ، جس میں کہا احتساب عدالت میں مصروف ہوں
پیش نہیں ہو سکتا۔زرداری کا خط نیب حکام نے وصول کر لیاہے جبکہ آصف زرداری نے نیب کودی گئی درخواست احتساب عدالت میں پیش کیں۔یاد رہے نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کوغیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق ہارش کمپنی کیس میں آج طلب کیا تھا ، نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہارش اینڈ کمپنی نے سندھ اسپیشل انیشی ایٹو سے واٹر سپلائی کا ٹھیکہ لیا تھا لیکن اس منصوبے پر کوئی کام نہیںہوا اور ہارش کمپنی کو ٹھیکے پر ملنے والی رقم بھٹو ہائوس میں استعمال ہوئی۔