منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وہ لوگ چاند دیکھتے ہیں جنہیں سامنے بیٹھا شخص نظر نہیں آتا، فواد چوہدری برس پڑے

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سای پی پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ جن کو سامنے بیٹھا شخص صحیح نظر نہیں آتا وہ لوگ اتنی دور چاند کو کیسے دیکھیں گے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 15روزے تک اگلے 5 سال کا کیلنڈر آ جائے گا، ہمارے ملک میں وہ لوگ چاند دیکھتے ہیں جن کو سامنے بیٹھا شخص صحیح نظر نہیں آتا، وہ لوگ اتنی دور چاند کو کیسے دیکھیں گے،

مفتی منیب الرحمان جید عالم ہیں ان کی دل سے عزت ہے۔وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تین یونیورسٹیاں ہیں جن میں نسٹ، کامسیٹس اور نیوٹیک شامل ہیں، وزیر اعظم ہاوس میں ایک ایمرجنگ سائنسز کی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے جس میں چین کے تعاون سے 8 شعبے بنائے جائیں گے، جب کہ 3 سائنس اسکول بھی بنائیں جائیں گے، اور ان اسکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا، بچیوں کے لئے الگ پروگرام ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…