اسلام آباد(سی پی پی ) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مریم نوازکو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز کو نائب صدر بنانے کیخلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزایافتہ ہیں ،احتساب عدالت نے مریم نوازکو عوامی عہدے کیلئے نااہل قراردیا،پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا، سیاسی جماعتوں کا
پورے سیاسی نظام پر اثر ورسوخ ہوتا ہے،پارٹی صدر کی عدم دستیابی پر مریم قائم مقام صدر کے اختیاراستعمال کرینگی ،کیسے ممکن ہے ارکان اسمبلی آرٹیکل 62 اور63 پرپورااتریں ۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نوازشریف کو بھی پارٹی عہدے کیلئے نااہل قرادے چکی ہے،مریم نواز کو عہدہ رکھنے کی اجازت دینا نوازشریف کو اجازت دینے کے مترادف ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن مریم نوازکی بطور پارٹی نائب صدر تعیناتی کالعدم قراردے ۔