اسلام آباد (این این آئی) وزیر بجلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اوقات سحر 8ہزار 789فیڈرز میں سے 60فیڈرز ٹرپ کر گئے ،کیا بجلی چور ی کر نا اور روزہ رکھنا جائز ہے ۔جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر توانائی نے کہاکہ ملک بھر میں اوقات سحر میں 8 ہزار 789 فیڈرز میں سے 60 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔وزیر بجلی نے کہاکہ صرف ایک فیصد
سے کم فیڈرز پر سحر کے وقت لوڈشیڈنگ ہوئی ،یہ تمام فیڈرز ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور میں ہیں ۔وزیر بجلی نے کہاکہ بجلی چور نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دیگر لوگوں کو بھی بجلی سے محروم رکھنے کا باعث بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ بجلی چور روزہ بھی رکھیں گے اور فجر کی نماز بھی ادا کریں گے ۔ انہوںنے سوال کیا کہ کیا بجلی چوری کرنا اور روزہ رکھنا جائز ہے ۔