منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ بی بی اس وقت کہاں ہیں ؟دفتر خارجہ نے تصدیق کردی

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے آسیہ بی بی کے ملک چھوڑ نے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہری تھی ، اپنی مرضی سے چلی گئی ، بھارت ایف اے ٹی ایف کو متنازعہ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، بھارت دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لے جانے کی کوشش ہے، 27 فروری کو دفاعی بجٹ میں اضافہ کی اہمیت کا پتہ چل ہی گیا ہوگا۔

بھارتی ہائی کمشنر کی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات معمول کے روابط کا حصہ ہے،شنگھائی تعاون تنظیم وزرا خارجہ اجلاس میں پاک بھارت وزرا خارجہ موجود ہوں گے، ہاتھ ملایا جاسکتا ہے، پاکستان اور جاپان کے تعلقات بہت اچھے ہیں، دوطرفہ تعلقات آنے والے سالوں میں مزید بہتر ہوں گے،لیبیا میں صورتحال بہت خراب ہے، لیبیا میں فریقین کے درمیان قومی اتفاق کی حکومت کے معاہدے پر عملدرآمد کے لئے دنیا ضروری ہے،امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پرامن مذاکرات کے ذریعہ معاملات کے حل پر یقین رکھتے ہیں، دہشت گردی بین الاقوامی ایشو ہے جس سے پوری دنیا کو مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے،لیبیا میں فریقین کے درمیان قومی اتفاق کی حکومت کے معاہدے پر عملدرآمد کے لئے دنیا ضروری ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی افواج نے تازہ کارروائی میں تین افراد کو شہید کیا۔ ترجمان نے بتایاکہ بھارت نے 1989 سے اب تک 19 صحافیوں کو شہید کیا،بھارت نے کئی صحافیوں کو زیر حراست بھی رکھا ۔ ترجمان نے کہاہ پاکستان حریت رہنمائوں کو حراست میں رکھنے کی مذمت کرتا ہے۔

بھارت نے یاسین ملک سمیت کئی ایک رہنمائوں کو خراب صحت کے باوجود حراست میں رکھا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایل او سی پر خلاف ورزیوں اور سول شہریوں کی شہادت پر بھارت ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا،پاکستان نے بھارت وزیر خزانہ کے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے،بھارت اس فورم کو متنازعہ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کے ایشیا پیسیفک کی مشترکہ صدارت انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لے جانے کی کوشش ہے،بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ صرف بجٹ میں اضافہ سے کچھ نہیں ہوتا۔ ترجمان نے کہاکہ 27 فروری کو دفاعی بجٹ میں اضافہ کی اہمیت کا توپتہ چل ہی گیا ہوگا۔ ترجمان نے کہاکہ اپنے وطن کی سالمیت کی حفاظت کا جذبہ اہم ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ نے آسیہ بی بی کے ملک چھوڑنے کی باضابطہ تصدیق کر دی۔

آسیہ بی بی آزاد شہری تھیں اپنی مرضی سے چلی گئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی ہائی کمشنر کی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات معمول کے روابط کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بیرون ممالک ہمارے سفارتی مشن اپنے شہریوں کی مدد کرتے رہتے ہیں، یہ ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصانات اٹھائے ہیں، پاکستان پر الزام لگانے کی بھارتی میڈیا کی عادت ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی بین الاقوامی ایشو ہے جس سے پوری دنیا کو مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک سفارتخانوں میں خالی عہدے پر کرنے کے لئے کاروائی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات بہت اچھے ہیں، دوطرفہ تعلقات آنے والے سالوں میں مزید بہتر ہوں گے۔ترجمان نے کہاکہ اگر ہمارے روح افزا سے بھارت میں پیاس میں کمی آسکتی ہے تو ضرور بھجوادیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم وزرا خارجہ اجلاس میں پاک بھارت وزرا خارجہ موجود ہوں گے، ہاتھ ملایا جاسکتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ دونوں وزرا ئے خارجہ کی باضابطہ ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ پوری دنیا اٹھاتی رہتی ہے، یہ معاملہ اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان، بھارت سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، اس کے لئے اقدامات کرتے رہتیْ ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ لیبیا میں صورتحال بہت خراب ہے، لیبیا میں فریقین کے درمیان قومی اتفاق کی حکومت کے معاہدے پر عملدرآمد کے لئے دنیا ضروری ہے، لیبیا میں اقتدار کی جنگ جاری ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی مشن لیبیا میں اپنے شہریوں کی حفاظت اور مدد کیلئے ضروری اقدامات کر چکی ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کو سفارتخانے نے رجسٹرڈ کرلیا ہے، ان کے لئے ایمرجنسی کیمپ اور سفری اقدامات بھی کئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پرامن مذاکرات کے ذریعہ معاملات کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…