اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شرط مان لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز(آئی ایم ایف)کی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شرط مان لی ہے۔جس کے تحت آئندہ تین سال میں 340 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا۔ حکومت نے اس بات پر بھی رضامندی
ظاہر کی ہے کہ نیپرا بجلی کی قیمتوں کے تعین میں خومختار ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کو گیس کے نرخ طے کرنے کی خودمختاری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے حکومت نے چھوٹے صارفین کے علاوہ سب کیلئے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صنعتی صارفین میں صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو محدود سبسڈی دی جائیگی۔