کراچی (نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ جو چند روز پہلے صدر مملکت کو پیش کی گئی، 2017-18ء کی اس آڈٹ رپورٹ میں کرپشن کی عجیب کہانی سامنے آئی ہے، حکومت سندھ کے اکاؤنٹ سے 1.867 بلین روپے کی زکوٰۃ ہی غائب ہو گئی۔ واضح رہے کہ سال 2016 سے 2017ء میں 272 ارب روپے اور 2018ء میں 292 کی خورد برد سامنے آئی، اس طرح سندھ حکومت نے کرپشن کے اپنے ہی سارے ریکارڈ پاش پاش کر دیے۔اس طرح سندھ کے وزراء نے معذور افراد کی امدادی رقوم اور یتیموں کے پیسے بھی نہ چھوڑے اور زکوٰۃ کی رقم میں تقریبا ایک ارب 90 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔