اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے ٹیکس شرائط سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف نے ٹیکس شرائط سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام سے بجٹ میں 700 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا
مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکسز سے متعلق شرائط نرم کرنے پر تیار نہیں اور عالمی مالیاتی ادارہ ایف بی آر کا ٹارگٹ 5200 ارب روپے سے زائد مقرر کرنا چاہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پالیسی اقدامات کے ذریعے اضافی ٹیکسز لگانے کا پلان ہے، آئی ایم ایف کو نئے اقدامات کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھانے کا پلان پیش کیا گیا ہے۔