بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ہم خلاء میں بھی بھارت کو مات دیں گے، پاکستان نے پہلا خلاء باز خلائی سفر پر بھیجنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا، بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ2022 میں ہمارا پہلا خلاباز خلا میں جائیگا، ہم خلا میں بھی ہندوستان کو مات دیں گے۔فواد چوہدری نے کہاکہ اگست کے مہینے کو بھی ہم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طور پر منائیں گے۔فواد چوہدری نے کہاکہ پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائنہ کی مدد سے پچپن ارب روپے لگائیں گے یونیورسٹی میں آٹھ شعبے ہونگے۔فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان ہلال اتھارٹی اب فنکشنل ہو جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ اب لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا جائے گا،پندرویں روزے سے پہلے اگلے پانچ سال کا کیلنڈر جاری کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم مفتی منیب اور باقی علماء کا احترام کرتے ہیں لیکن اتنے بزرگ علما چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جن کو سامنے پڑی کوئی چیز نظر نہیں آتی لیکن چاند دیکھنے کی ضد کر کے بیٹھ جانا ٹھیک نہیں ہے،چاند دیکھنا ایک سائنسی عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ہم نے جدید دوربینیں لگائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نماز کے اوقات سورج سے وابستہ ہیں لیکن سب باہر جا کر سورج نہیں دیکھتے گھڑی دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگلے تین چار سال میں ہم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مختلف ہونگے۔ صحافی نے سوال کیاکہ مفتی پوپلزئی کو ایک دن پہلے چاند نظر آجاتا ہے کیا ان کے مؤقف کی آپ تصدیق کر رہے ہیں فواد چوہدری نے کہاکہ مفتی پوپلزئی بھی شہادتیں لے کر اپنی رائے دیتے ہیں مفتی منیب بھی اپنی رائے دیتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ فیس بک پر آپ کو سائنسدان بنا دیا گیا ہے سوال پر فواد چوہدری کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کا بجٹ 277 ملین ہے کارکردگی زیرو ہے۔ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ بجٹ کا پیسہ فاؤنڈیشن کے ہیڈ کھا جا تے ہیں صحاف ینے سوال کیا کہ کیا آپ آپ ہیڈ تبدیل کریں گے۔ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ جی پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے ہیڈ میں تبدیل کر رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…