شکارپور(این این آئی) سندھ کے معروف نعت خوان نعمت اللہ سولنگی نے اپنے ہاتھوں سے خوبصورت انداز میں قلمی قرآن پاک لکھنے کی سعادت حاصل کرلی، ایک سال کے اندر ہاتھوں سے قرآن پاک لکھ کر پورا کیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے خیرپور سے تعلق رکھنے والے سندھ کے معروف نعت خوان اور
ڈرائنگ ٹیچر نعمت اللہ سولنگی نے اپنے ہاتھوں سے خوبصورت اندازمیں قلمی قرآن پاک لکھنے کی سعادت حاصل کرلی ہے، اس سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے قرآن پاک کے نسخے اپنے گھر کے اندر لکھتا تھا، قرآن پاک رجسٹر کے تین جلدوں پر مشتمل ہے، ہاتھوں سے لکھا ہوا قرآن پاک کو علماء اورحافظوں سے تصدیق کرایا گیا، لکھنے میں تاج کمپنی کے قرآن پاک کی رہنمائی حاصل کی، انہوں نے کہا کے اس کام سے دل کو سکون ملا، لوگوں کی جانب سے بھرپور خراج پیش کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کے اس بابرکت کام کی شروعات گذشتہ رمضان میں کی اور شعبان میں مکمل کرلی، باوضو ہو کرروزانہ 4سے 5 رکوع لکھتا تھا، مارکر پین، پینسل اور دیگر سامان کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کے ہاتھوں سے سے لکھا ہوا قرآن پاک باقائدگی سے پرنٹ کراکر مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، نعمت اللہ سولنگی کا کہنا تھا کے میں اور پانچ قرآن پاک لکھنے کا خواہشمند ہوں، میری پانچ بیٹیاں ہیں اور میری خواہش ہے کے ہر ایک بیٹی کو جہیز میں اپنے ہاتھوں سے لکھا ہوا قرآن پاک کا تحفہ دوں۔