اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی شرائط مان لیں، حکومت کا بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تین سال میں بجلی اور گیس کی مد میں 340 ارب اکٹھے کیے جائیں گے۔
حکومت نے چھوٹے صارفین کے علاوہ سب کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو بجلی اور گیس پر محدود سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا گیس نرخ طے کرنے کے معاملہ پر خود مختار ہو گی۔