ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

داتا دربار دھماکے میں شہید سکیورٹی گارڈ رفاقت 3 بیٹیوں کا باپ،کتنے مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی تھی؟افسوسناک انکشافات

datetime 8  مئی‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے میں شہید ہونے والاسکیورٹی گارڈرفاقت پانچ سال سے ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ رفاقت ریلوے وائرلیس کالونی گڑھی شاہو میں دو مرلے کے مکان میں رہتا تھا اور اس کی تین بیٹیاں ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق رفاقت کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے داتا دربار کے باہر ہونے والے دھماکے کے خلاف 2مذمتی قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیں ۔اراکین پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ اور سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئیں قرار دادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حضرت علی ہجویری رحم اللہ علیہ المعروف داتا صاحب کے مزار کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتا ہے، اس حملے میں شہید ہونے والے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتا ہے،اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ داتا صاحب کے مزار کے گیٹ پر دہشت گردی کا حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کے مترادف ہے، یہ ایوان پاکستان کو نقصان پہنچانے والی ہر کارروائی کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان دعا گو ہے کہ ہماری فورسز پاکستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کرتے ہوئے دہشتگری کے ناسور کا جلد از جلد خاتمہ کریں گی۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ داتا دربار کو دوسری دفعہ نشانہ بنا کر دہشت گرد اپنے مزموم ارادوں کی تکمیل چاہتے ہیں اس مقدس ایوان کی قوم سے اپیل ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ دشمن اپنے مکروہ ارادوں میں کامیاب نہ ہو پائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…