ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کون کون غائب رہے ؟سب نے کمی شدت سے محسوس کی

datetime 8  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اسد عمر ، فواد چوہدری اور عامر کیانی غائب رہے ، مراد سعید ایک گھنٹہ دیر سے پہنچے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔ اجلاس کے دور ان سابق وزیر خزانہ اسد عمر ، عامر محمود کیانی اور وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی

فواد چوہدری غائب رہے جبکہ مراد سعید بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دیر سے پہنچے۔ذرائع کے مطابق مراد سعید دس بجے والے اجلاس میں گیارہ بج کر سات منٹ پر پہنچے۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی غیر منتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے ،پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں، غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے،غیر منتخب لوگوں کے بجائے عوامی نمائندوں کو موقع دیا جائے تو اچھے نتائج آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اجلاس کے دور ان ارکان اسمبلی غیر منتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے۔ذرائع کے مطابق ارکان نے کہاکہ پیراشوٹرز کی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نامناسب ہے۔ارکان نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں میں عوام کے نمائندوں کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ ارکان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں، غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے۔ارکان اسمبلی نے کہاکہ اپوزیشن کو خود تنقید کا موقع دیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ آپکے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن کچھ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ اسد عمر کو تبدیل کرنا بھی سخت فیصلہ تھا، اسد عمر آج بھی میرا رائٹ ہینڈ ہے۔وزیراعظم نے ارکان کو اجلاس ختم ہوتے ہی حلقوں میں جانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے حلقوں میں جائیں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر رمضان پیکیج پر عملدرآمد کرائیں۔ارکان قومی اسمبلی نے نے نیا بلدیاتی نظام لانے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔ پرویز خٹک نے کہاکہ پنجاب کا بلدیاتی نظام اچھا ہے، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام

میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف کے اراکین نے اسد عمرکونکالنے کا شکوہ کردیا ، رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے سوال کیاکہ بتائیں اسد عمرکوکیوں ہٹایا گیا ہے ؟ وزیر اعظم نے کہاکہ اسد عمر تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،آپ مشورہ ضروردیں لیکن آخری فیصلہ میراہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میں نے عوام کوجواب دینا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…